February 26, 2025 10:31 PM

printer

عالمی جنوب کی امنگوں اور مفادات کی عالمی سطح پر مکمل نمائندگی ہو: ڈاکٹر ایس جے شنکر

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آج اِس بات کو یقینی بنائے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے کہ عالمی جنوب کی امنگوں اور مفادات کی عالمی سطح پر مکمل نمائندگی ہو۔ ورچوئل طور پر منعقدہ جاپان-بھارت- افریقہ کاروباری فورم میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے، ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ بھارت نے مسلسل اِس کاز کی حمایت کی ہے، چاہے وہ گلوبل ساؤتھ Summits کی آواز اٹھارکر یا اپنی جی ٹوئنٹی صدارت کے ذریعے۔

انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ افریقہ سے متعلق بھارت کا نظریہ ہمیشہ طویل مدتی باہمی طور پر فائدہ مند ساجھیداری کے قیام کے مستحکم عہد پر مبنی رہا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت، افریقہ کا چوتھا سب سے بڑا تجارتی ساجھیدار ہے اور دو طرفہ تجارت تقریباً 100 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔