صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے کہا ہے کہ طبی تحقیق کی بھارت کونسل ICMR اور آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز AIIMS کی جانب سے وسیع تر مطالعے کے بعد یہ نتیجہ سامنے آیا ہے کہ کووڈ-19 ویکسین اور اچانک اموات کے درمیان کوئی تعلق نہیں ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ ICMR اور بیماریوں کی روک تھام سے متعلق قومی مرکز کی جانب سے مطالعات میں اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ بھارت میں کووڈ-19 ویکسین محفوظ اور مؤثر ہے اور اس سے متعلق سنگین منفی اثرات کے بہت ہی کم واقعات سامنے آئے ہیں۔ اچانک حرکتِ قلب رُک جانے کے واقعات کا تعلق Genetics، طرز زندگی، پہلے سے موجود کوئی بیماری اور کووڈ کے بعد کی صورتحال سمیت وسیع تر عناصر سے ہوسکتا ہے۔ ICMR اور NCDC، خاص طور سے 18 سے 45 برس کے درمیان لوگوں کی اچانک غیر واضح اموات کی وجوہات کو سمجھنے کیلئے مل کر کام کررہے ہیں۔×