ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 12, 2025 3:02 PM

printer

صدر جمہوریہ نے ملک کی لگاتار اور جامع ترقی کی خاطر معاشرے کے محروم اور پچھڑے ہوئے طبقوں کا معیار بلند کرنے کی ضرورت پر زور دیا

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج اس بات پر زور دیا ہے کہ سب کی شمولیت والی اور پائیدار ملک کی ترقی، معاشرے کے محروم اور پسماندہ طبقات کی زندگی کو بہتر بناکر ہی ممکن ہے۔ چنڈی گڑھ میں پنجاب یونیورسٹی کے 72 ویں تقسیم اسناد تقریب کی صدارت کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ طلباء میں ملک کے تئیں جذبات اور محبت ہونا چاہئے۔ طلباء کو مبارک باد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں ایک مثبت سوچ رکھنی چاہئے اور مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے اُبھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں سے واقفیت حاصل کرکے تیار رہنا چاہئے۔ انہوں نے یونیورسٹی کی حصولیابیوں کی ستائش کی۔

صدر جمہوریہ نے مشہور ماہر ریاضیات ڈاکٹر آر جے ہنس گِل اور سماجی کارکنSushri Nivedita Ragunath Bhide کو اعزازی ڈگریوں سے سرفراز کیا۔ ہریانہ کے گورنر بندارو  دَتّا تِرے، پنجاب کے گورنر بنواری لال پروہت، ہریانہ کے وزیراعلیٰ نایب سنگھ سینی اور دیگر سرکردہ شخصیات اس موقع پر موجود تھیں۔ اس کے علاوہ مختلف معزز شخصیات کو اُن کے متعلقہ شعبوں میں اہم تعاون کیلئے اعزازات سے نوازا گیا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں