ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 11, 2025 9:46 PM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں اور محققین کو ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کو یقینی بنانے کیلئے اہم رول ادا کرنا ہوگا

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں اور محققین کو ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کو یقینی بنانے کیلئے اہم رول ادا کرنا ہوگا۔ آج بھٹنڈہ میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز AIIMS کے پہلے جلسہئ تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے ایمس کے ڈاکٹروں سے اپیل کی کہ وہ ایک صحت مند طرز زندگی اور کاشتکاری سے متعلق بہترین طور طریقوں کو اختیار کرنے سے متعلق بیداری پیدا کرنے کیلئے زرعی اور ماحولیاتی ماہرین کے اشتراک سے تحقیق کریں۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ لوگوں کو کثرت سے منشیات کے استعمال کے سبب ہونے والے جسمانی اور ذہنی نقصان کے بارے میں باخبر کیا جانا چاہیے۔ محترمہ مرمو نے روحانی اور سماجی تنظیموں کے اشتراک سے عوامی بیداری مہم شروع کرنے کی وکالت کی۔ اِس تقریب میں صدر جمہوریہ نے نئے گریجویٹ ڈاکٹروں کو تمغے اور ڈگریاں بھی تفویض کیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں