صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کل ایسٹر سے قبل سبھی لوگوں، خاص طور پر ملک اور بیرونِ ملک رہنے والے مسیحی برادری کے لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ عیسیٰ مسیح کو مصلوب کئے جانے کے بعد اُن کے دوبارہ نمودار ہونے کی یاد میں منایا جانے والا ایسٹر کا تہوار بے لوث محبت اور خدمت کے پیغام کی عکاسی کرتا ہے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا کہ عیسیٰ مسیح کی قربانی سے درگذر کرنے اور معاف کرنے کی اقدار کا درس ملتا ہے اور اُن کی زندگی لوگوں کو صداقت، انصاف اور ہمدردی کے راستے پر عمل کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔ محترمہ دروپدی مرمو نے سبھی لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ عیسیٰ مسیح کی زندگی کی اقدار کو اپنائیں اور معاشرے میں امن و سکون اور خوشحالی کو فروغ دیں۔
ادھر نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے بھی سبھی لوگوں خاص طور پر، مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں نائب صدر نے کہا کہ ایسٹر کا تہوار امید اور تجدید کی علامت ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمدردی، درگذر کرنے اور خدمت کی عیسیٰ مسیح کی تعلیمات سے لوگوں کو ہم آہنگی والا معاشرہ بنانے کی تحریک ملے گی۔
Site Admin | April 19, 2025 9:46 PM
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کل ایسٹر سے قبل سبھی لوگوں، خاص طور پر ملک اور بیرونِ ملک رہنے والے مسیحی برادری کے لوگوں کو مبارکباد دی ہے
