صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج نئی دلّی میں راشٹرپتی بھون میں دفاعی اعزازات 2025 عطا کرنے کی تقریب کے دوسرے مرحلے میں نمایاں خدمات کے عوض دیئے جانے والے 92 انعامات دیئے۔ صدر جمہوریہ نے مسلح افواج، بھارتی کوسٹ گارڈ اور بارڈر روڈ آرگنائزیشن کے اہلکاروں کو انعامات سے سرفراز کیا۔ اِس کے تحت اہلکاروں کو نمایاں خدمات کیلئے 30 پرم وششٹ سیوا میڈل، پانچ اُتّم یُدّھ سیوا میڈل اور 57 اَتی وششٹ سیوا میڈل، AVSM دیئے گئے۔ لیفٹیننٹ جنرل منوج کمار کٹیار اور ایئر مارشل ناگیش کپور کو پرم وششٹ سیوا میڈل سے سرفراز کیا گیا۔ وہیں لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی اور دیگر کو اُتّم یُدّھ سیوا میڈل سے نوازا گیا۔ اِسی طرح بارڈر روڈ آرگنائزیشن کے لیفٹیننٹ جنرل بھوبنیشور کمار اور جارج پی چیرئن کو اَتی وششٹ سیوا میڈل سے سرفراز کیا گیا۔ x
Site Admin | June 4, 2025 10:19 PM
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے نمایاں خدمات کے عوض دیئے جانے والے 92 انعامات دیئے
