صدر جمہوریہ، نائب صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم نے، آج ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر، شہریوں پر زور دیا کہ وہ کرئہ ارض کا تحفظ کرنے کے تئیں اپنے عزم کو مستحکم کریں نیز اپنے عہد کا اعادہ کریں۔
سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے اجتماعی کارروائی کی ایسی طاقت پر زور دیا، جو مستقبل کی نسلوں کیلئے ایک زیادہ سرسبز کرئہ ارض بناسکے۔ نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے پیڑ پودوں کی صحت اور تمام جاندار مخلوق کے درمیان تعلق کو اجاگر کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے، جس میں ماحولیات کو مزید سرسبز اور مزید پائیدار بنانے کی بنیادی سطح کی کوششوں کی ستائش کی گئی ہے۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے آج نئی دلّی کے بھگوان مہاویر Vanasthali پارک میں شجرکاری کی ایک خصوصی مہم کی قیادت کی۔ جناب مودی نے ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ پہل کے تحت، Banyan کا ایک پودہ لگایا۔ وزیر اعظم مودی نے، دلّی سرکار کی پائیدار ٹرانسپورٹ پہل کے تحت،200 الیکٹرک بسوں کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔
Site Admin | June 5, 2025 9:54 PM
صدر جمہوریہ، نائب صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم نے، آج ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر، شہریوں پر زور دیا کہ وہ کرئہ ارض کا تحفظ کرنے کے تئیں اپنے عزم کو مستحکم کریں نیز اپنے عہد کا اعادہ کریں
