ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 10, 2025 2:54 PM

printer

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو سلوواکیہ کے سرکاری دورے پر

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو سلوواکیہ کے سرکاری دورے کے آج دوسرے دن Jaguar Land Rover فیکٹری دیکھنے جائیں گی اور بھارت – سلوواکیہ کاروباری فورم میں شرکت کریں گی۔ صدرِ جمہوریہ Nitra میں Philospher یونیورسٹی کے تقسیمِ اسناد کی تقریب میں بھی شرکت کریں گی۔ انہیں یونیورسٹی کی جانب سے اعزاز سے سرفراز کیا جائے گا۔ محترمہ دروپدی مرمو نے تاریخی Bratislava Castle میں ایک ضیافت میں شرکت کی، جس کا اہتمام سلوواکیہ کے صدر نے، اُن کے اعزاز میں کیا تھا۔ صدرِ جمہوریہ نے شاندار مہمان نوازی اور پُرتپاک انداز سے خیرمقدم کئے جانے پر سلووالیہ کی سرکار اور وہاں کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔ محترمہ دروپدی مرمو نے کہا کہ یوگ اور آیوروید سے لے کر بھارتی پکوان تک، سلوواکیہ میں بھارتی کلچر کیلئے محبت ہمارے مضبوط عوام سے عوام کے رابطوں کا ایک ثبوت ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں