ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 9, 2025 9:56 PM

printer

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو اور سلوواکیا کے اُن کے ہم منصب پیٹر پیلیگرنی نے براتسلوا میں دو طرفہ تعلقات اور اہم عالمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور سلوواکیہ کے اُن کے ہم منصب Peter Pellegrini نے آج Bratislava کے صدارتی محل میں بالمشافہ اور وفد کی سطح کی بات چیت کی۔ بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں اور عالمی اور علاقائی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہئ خیال کیا۔ بات چیت کے بعد دونوں رہنماؤں کی موجودگی میں مفاہمت کے دو اقرار ناموں کا تبادلہ کیا گیا، جن میں سے ایک کا تعلق نیشنل اِسمال انڈسٹریز کارپوریشن لمیٹید اور سلوواک بزنس ایجنسی کے درمیان MSMEs کے شعبے میں اشتراک سے ہے، جبکہ دوسرا سشما سوراج انسٹی ٹیوٹ آف فارن سروس اور سلوواکیہ کی بیرونی اور یوروپی امور کی وزارت کے درمیان اشتراک سے متعلق ہے۔

میٹنگ کے دوران صدر مرمو نے تیزی سے وسعت کرنے والے بھارت کے میڈیا، تفریح اور تخلیقی معیشت کے شعبوں میں اور زیادہ اشتراک کیلئے دونوں ملکوں کی بے پناہ صلاحیتوں کو اُجاگر کیا۔ انھوں نے سلوواکیہ کو دعوت دی کہ وہ ممبئی میں ایک سے چار مئی تک ہونے والی Wave چوٹی میٹنگ میں سرگرمی سے حصہ لے۔

صدر مرمو نے سلوواکیہ کے وزیر اعظم Robert Fico سے بھی ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے سبھی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید متنوع بنانے اور مستحکم کرنے سے اتفاق کیا۔ انھوں نے سلوواکیہ کی نیشنل کونسل کے اسپیکر Richard Rasi سے بھی ملاقات کی۔ صدر مرمو پرتگال کا اپنا کامیاب دورہ مکمل کرنے کے بعد آج صبح سلوواکیہ کی راجدھانی Bratislava پہنچی ہیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں