صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جے پی نڈّا نے کہا ہے کہ بھارت کی حکومت کی حفظانِ صحت کی پالیسیاں سماج کے سبھی طبقات کی دیکھ بھال اور ایک صحت مند ملک کو یقینی بنانے کی غرض سے تیار کی گئی ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ حکومت یہ ارادہ رکھتی ہے کہ آنے والے چند مہینوں میں ملک بھر میں تقریباً ایک لاکھ 75 ہزار آیوشمان آروگیہ مندر یعنی صحت اور تندرستی کے مراکز قائم کئے جائیں۔ حکومت ساری دنیا کو بڑی تعداد میں ڈاکٹرس اور دیگر طبی پیشے ور افراد فراہم کرنے کا بھی عزم رکھتی ہے۔ اِس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اب سے پہلے طالب علموں کو میڈیکل کی معیاری تعلیم اور حفظانِ صحت کی سہولیات حاصل کرنے کیلئے بیرونِ ملک کا سفر کرنا پڑتا تھا، جناب نڈّا نے کہا کہ لیکن آج بھارت ہی میں عالمی درجے کی سہولیات دستیاب ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ضوابط کے اُس پیچیدہ عمل کو بھی ختم کردیا ہے جس کے سبب اِس سے پہلے میڈیکل کالجوں کے قیام میں رکاوٹ پیش آتی تھی۔ انھوں نے پُنے میں Symbiosis یونیورسٹی ہاسپٹل اور ریسرچ سینٹر میں Nephrology اور Urology سینٹر کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
Site Admin | April 26, 2025 9:38 PM
صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جے پی نڈّا نے کہا ہے کہ بھارت کی حکومت کی حفظانِ صحت کی پالیسیاں سماج کے سبھی طبقات کی دیکھ بھال اور ایک صحت مند ملک کو یقینی بنانے کی غرض سے تیار کی گئی ہیں
