February 26, 2025 10:14 PM

printer

سی بی آئی نے گین بٹ کوئن گھپلے میں تقریباً 24 کروڑ روپے کی کرپٹو کَرنسی ضبط کی ہے

مرکزی تفتیشی بیورو CBI نے GainBitcoin گھپلے میں تقریباً 24 کروڑ روپے کی کرپٹو کَرنسی ضبط کی ہے۔ CBI نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کئی ٹیموں نے GainBitcoin کیسوں کے سلسلے میں 60 سے زیادہ مقامات پر ملک گیر تلاشی کی کارروائی کی۔ اِن مقامات میں دلّی، پونے، نانڈیڑ، کولہا پور، ممبئی، بنگلورو، چنڈی گڑھ، موہالی، جھانسی اور ہُبلی شامل ہیں۔ تلاشی کے دوران CBI کی ٹیموں کو کئی ہارڈویئر کرپٹو Wallets، دستاویزات، 34 لیپ ٹاپ، ہارڈ ڈِسک اور 12 موبائل فون سمیت 23 اعشاریہ نو چار کروڑ روپے کی کرپٹو کرنسی ملی ہے۔ CBI نے کہا کہ ضبط کئے گئے دستاویز اور الیکٹرانک آلات کا تجزیہ کیا جارہا ہے تاکہ فنڈ کے غلط استعمال اور گھپلے سے متعلق ممکنہ بین الاقوامی لین دین کا پتہ لگایا جاسکے۔

CBI نے کہا کہ یہ اسکیم 2015 میں شروع کی گئی تھی۔ اس میں قصوروار نے سرمایہ کاروں کو Bitcoin کی سرمایہ کاری پر 18 مہینے تک 10 فیصد منافع دینے کا وعدہ کیا تھا۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔