ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 5, 2025 9:46 PM

printer

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نیتن گڈکری نے آج تلنگانہ میں 6100 کروڑ روپے مالیت کے شاہراہوں کے کثیر پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا اور سنگِ بنیاد رکھا۔

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نیتن گڈکری نے آج تلنگانہ میں 6100 کروڑ روپے مالیت کے شاہراہوں کے کثیر پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا اور سنگِ بنیاد رکھا۔
حیدرآباد میں امبرپیٹ کے مقام پر ایک عوامی جلسے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیر موصوف نے آئندہ برسوں میں ریاست کے لیے ایک جامع سڑک نیٹ ورک کی یقین دہائی کرائی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 10 ہزار کروڑ روپے کی مالیت سے تین مہینوں میں حیدرآباد – وجے واڑہ شاہراہ کو 6 لین والا بنایا جائے گا۔ انہوں نے تلنگانہ اور آندھر پردیش کے درمیان کرشنا دریا پر کانچ کا ایک پُل تعمیر کیے جانے کا بھی اعلان کیا۔ یہ کہتے ہوئے کہ تلنگانہ اور حیدرآباد کا ملک کی ترقی میں ایک کلیدی رول ہے۔ وزیر موصوف نے اِس بات کی یقین دہائی کرائی کہ اگلے دو سے تین برسوں میں تلنگانہ میں 2 لاکھ کروڑ روپے کے پروجیکٹوں پر کام ہوگا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں