ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 8, 2025 2:33 PM

printer

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا ہے کہ بہتر سڑکوں سے اِس سال کے آخر تک لاجسٹکس پر آنے والی لاگت میں 9 فیصد تک کمی آجائے گی

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے اعتماد ظاہر کیا ہے کہ بھارت کی، لاجسٹکس لاگت میں، اِس سال کے آخر تک 9 فیصد کمی آجائے گی۔آج نئی دلّی میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، جس کا اہتمام ایک پرائیویٹ نیوز چینل نے کیا تھا، جناب گڈکری نے لاگت میں اِس کمی کا سہرا ملک کے سڑک کے بنیادی ڈھانچے میں خاطر خواہ بہتری کو دیا۔وزیر موصوف نے کہا کہ لاجسٹکس پر آنے والی لاگت میں اِس کمی سے ملک کے برآمداتی شعبے کو ایک بڑا فروغ حاصل ہوگا اور ممکن ہے کہ برآمدات میں ڈیڑھ گنا کا اضافہ ہوجائے۔
جناب گڈکری نے یہ بھی کہا کہ زراعت اور اِس سے متعلقہ شعبے کی ترقی، حکومت کی ترجیح ہے۔ انھوں نے کہا کہ اِس شعبے کی ترقی سے GDP میں خاطر خواہ تعاون حاصل ہوگا۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں