سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری آج تلنگانہ میں 6 ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیے گئے 285 کلومیٹر قومی شاہراہوں کے پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔
جناب گڈکری آج کاغذ نگر X Road پر چار لین والی قومی شاہراہ، 363 کے افتتاح کے لیے آج صبح Komarambheem آصف آباد ضلعے کے کاغذ نگر پہنچیں گے۔ وہ شمس آباد کے نزدیک حیدرآباد، بنگلولور شاہراہ کے چھ لین کے ایک حصے کا بھی باقاعدہ افتتاح کریں گے اور بعد ازاں شام کو حیدرآباد میں BHEL اور عنبر پیٹ میں تعمیر کیے گئے پلوں کا افتتاح کریں گے۔
مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے
V/C Lakshmi
تلنگانہ میں آج مکمل ہوئے اور وقف کیے جانے والے بیشتر پروجیکٹوں میں چار لین اور چھ لین کی قومی شاہراہیں ہیں جسے پڑوسی ریاستوں جیسے آندھرا پردیش اور کرناٹک کے ساتھ کنکٹویٹی میں اضافہ ہوگا۔ اُن میں سے کچھ جیسے حیدرآباد، بینگلورو، شاہراہ پر دس کلومیٹر لمبی چھ لین کی تعمیر سے شمس آباد بین الاقوامی ہوائی اڈے تک رابطہ سگنل فری ہوجائے گا۔ کچھ پروجیکٹوں سے Yadadi Bhuvanagiri, Warangal، Mulugu اور محبوب نگر جیسے اضلاع کا حیدرآباد کے ساتھ رابطہ بہتر ہوگا۔
بعد ازاں شام کو جناب گڈکری حیدرآباد اور اُس کے آس پاس کئی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ اُس کے بعد وہ حیدرآباد کے عنبر پیٹ میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کریں گے۔