سپریم کورٹ نے وقف ترمیمی قانون 2025 کی آئینی حیثیت طے کرنے سے متعلق معاملے کی سماعت کیلئے 15 مئی کی تاریخ مقرر کی ہے۔بھارت کے چیف جسٹس سنجیو کھنہ ، جسٹس سنجے کمار اور جسٹس KV وسوناتھن پر مشتمل بینچ، وقف ترمیمی قانون کی آئینی حیثیت کو چیلنج کرنے والی کئی عرضداشتوں کی سماعت کررہی تھی۔ سنوائی کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ اُنہوں نے جوابی حلف نامے کا بغور مطالعہ نہیں کیا ہے۔ جسٹس کھنہ نے کہا کہ وہ اس معاملے کو بھارت کے اگلے چیف جسٹس بھوشن Gavai کی بینچ کے روبرو پیش کریں گے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ وہ جسٹس Gavai کو معاملے کے مختلف موضوعات سے آگاہی حاصل کرنے کیلئے مزید وقت دینا چاہیں گے۔ جسٹس Gavai، 14 مئی کو بھارت کے چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالیں گے۔
Site Admin | May 5, 2025 9:52 PM
سپریم کورٹ نے وقف ترمیمی قانون 2025 کی آئینی حیثیت طے کرنے سے متعلق معاملے کی سماعت کیلئے 15 مئی کی تاریخ مقرر کی ہے
