سپریم کورٹ نے آج مہاراشٹر انتخابی کمیشن کو ہدایت دی ہے کہ وہ ریاست میں چار ہفتوں کے اندر مقامی بلدیاتی انتخابات کو نوٹیفائی کرے۔ یہ انتخابات، سال 2022 سے دیگر پسماندہ طبقات، OBC کے ریزرویشن کے نفاذ سے متعلق ایک عرضداشت کی وجہ سے رُکے ہوئے تھے۔
جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس N. Kotiswar سنگھ پر مشتمل سپریم کورٹ کی بینچ نے کہا کہ مہاراشٹر میں بلدیاتی انتخابات، جولائی 2022 میں بانٹھیا کمیشن کی رپورٹ داخل کیے جانے سے پہلے کی OBC ریزرویشن کی صورتحال کی بنیاد پر ہوں گے۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ اور BJP رہنما دیویندر فڑنویس نے ریاست میں زیر التوا سبھی مقامی بلدیاتی انتخابات منعقد کرانے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جناب فڑنویس نے کہا کہ BJP، شیو سینا اور NCP پر مشتمل مہایوتی، انتخابی اتحاد کے طور پر چناؤ لڑیں گے۔
Site Admin | May 6, 2025 9:44 PM
سپریم کورٹ نے آج مہاراشٹر انتخابی کمیشن کو ہدایت دی ہے کہ وہ ریاست میں چار ہفتوں کے اندر مقامی بلدیاتی انتخابات کو نوٹیفائی کرے
