سپریم کورٹ نے آج لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی کو مجاہد آزادی ونایک دامودر ساورکر پر ان کے مبینہ توہین آمیز بیان پر سرزنش کی۔ جسٹس دیپانکر دتّا اور منموہن کی ایک بینچ نے راہل گاندھی سے غیر ذمے دارانہ بیانات سے دور رہنے کو کہا۔ نومبر 2022 میں جناب گاندھی کو اپنی بھارت جوڑو یاترا کے دوران مہاراشٹر کے اکولہ میں ایک ریلی میں ساورکر پر توہین آمیز بیانات دیئے تھے۔ جسٹس دتّا کی قیادت میں بینچ نے متنبہ کیا کہ اگر کانگریس کے لیڈر نے مستقبل میں اِس طرح کا کوئی بیان دیا تو عدالت اُن کے خلاف از خود اقدام کرے گی۔ اس معاملے پر بات کرتے ہوئے BJP کے لیڈر شاہنواز حسین نے کہا کہ جناب گاندھی اگر اِسی طرح ویر ساورکر کی مسلسل توہین کرتے رہیں گے تو ان کو بخشا نہیں جائے گا۔
Site Admin | April 25, 2025 9:58 PM
سپریم کورٹ نے آج لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی کو مجاہد آزادی ونایک دامودر ساورکر پر ان کے مبینہ توہین آمیز بیان پر سرزنش کی
