ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 22, 2025 9:49 PM

printer

سپریم کورٹ نے انتخابی کمیشن کو ہدایت دی ہے کہ وہ بہار میں ووٹر فہرستوں پر خصوصی تفصیلی نظرثانی کے عمل کے تحت ووٹر فہرست میں نام شامل کرنے کیلئے آدھار کارڈ یا11 قابل قبول دستاویزات میں سے کسی بھی دستاویز کو قبول کرے

سپریم کورٹ نے انتخابی کمیشن کو ہدایت دی ہے کہ وہ کاغذ کی شکل میں دستاویزات پیش کرنے پر اصرار کئے بغیر اُن ووٹرس کے دعووں کے فارم آن لائن قبول کرے جن کے نام فہرست میں نہیں ہیں۔ عدالت عالیہ کی بینچ نے یہ وضاحت بھی کی ہے کہ دعووں کے فارم انتخابی کمیشن کی جانب سے پہلے بتائے گئے 11 دستاویزات میں سے کسی بھی دستاویز یا آدھار کارڈ کے ساتھ پیش کئے جاسکتے ہیں۔جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس Joymalya Bagchi پر مشتمل ایک بینچ نے مختلف درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے یہ حکم جاری کیا ہے۔ اِن درخواستوں میں بہار میں ووٹر فہرستوں پر خصوصی تفصیلی نظرثانی کرانے کے انتخابی کمیشن کے26 جون کے حکم کو چیلنج کیا گیا تھا۔ عدالت عالیہ کی بینچ نے سیاسی پارٹیوں اور ریاست کے بوتھ سطح کے اُن کے ایجنٹوں سے کہا ہے کہ وہ اُن افراد کی معاونت کریں جو ذاتی معلومات کے اپنے فارم داخل نہیں کرسکے ہیں اور اِس کے نتیجے میں ووٹر فہرست میں اُن کا نام نہیں ہے۔