سِکّم میں، گزشتہ شام Mangan ضلع میں Chaten کے مقام پر واقع بھارتی فوج کے ایک کیمپ پر بڑی تعداد میں مٹی کے تودے گرنے سے تین فوجی اہلکار ہلاک، جبکہ دیگر متعدد فوجی زخمی ہوگئے۔ ملبے میں دبے ہوئے افراد کو بچانے کے لیے بھارتی فوج کی کوششیں جاری ہیں۔ اِس دوران، Lachung میں پھنسے ہوئے1678 سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ حالاں کہ Mangan ضلع کے Lachen میں پھنسے ہوئے 150 سیاحوں کو بچانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ آسام کے کئی حصوں میں پانی کی سطح میں اضافے کے سبب حالات تشویش ناک بنے ہوئے ہیں۔ 17 اضلاع میں تقریباً 4 لاکھ افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔
آسام کی آفات سے متعلق ریاستی انتظامی اتھارٹی کے مطابق ریاست میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔
Site Admin | June 2, 2025 9:55 PM
سِکّم میں، گزشتہ شام Mangan ضلع میں Chaten کے مقام پر واقع بھارتی فوج کے ایک کیمپ پر بڑی تعداد میں مٹی کے تودے گرنے سے تین فوجی اہلکار ہلاک، جبکہ دیگر متعدد فوجی زخمی ہوگئے
