FIDE عالمی شطرنج چمپئن شپ میں آج بھارت کے گرینڈ ماسٹر Dommaraju Gukesh اور دفاعی چمپئن چین کے Ding Liren کے درمیان بارہواں کھیل ہوگا۔ یہ میچ سنگاپور میں بھارتی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے سے شروع ہوگا۔ 32 سالہ Ding سفید مہروں سے کھیلیں گے اور اُن پر کھیل میں دباؤ ہوگا، کیونکہ اب صرف تین گیم بچے ہیں۔ وہیں 18 سالہ Gukesh کَل گیارہواں گیم جیتنے کے بعد چھ-پانچ سے سبقت بنائے ہوئے ہیں۔ لگاتار 7 گیم ڈرا ہونے کے بعد کَل Gukesh کو جیت ملی ہے اور وہ شطرنج کی تاریخ میں سب سے کم عمر عالمی چمپئن بننے کے قریب ہوگئے ہیں۔×
Site Admin | December 9, 2024 2:33 PM
سنگا پور میں عالمی شطرنج چمپئن شپ میں آج بھارتی گرانڈ ماسٹر ڈی-گوکیش کا سامنا چین کے ڈنگ لیرین سے ہونے والا ہے
