سنتھال لوگوں نے برطانوی ایسٹ انڈیا کمپنی کے خلاف آزادی اور انصاف کیلئے اپنی جدو جہد میں جو قربانیاں پیش کی تھیں، اُس کی یاد میں آج Hul Diwas منایا جارہا ہے۔ اِس جدو جہد کو Santhal Hul کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، جو 30 جون 1855 کو شروع ہوئی تھی۔ یہ برطانوی نوآبادیاتی حکومت کی جابرانہ پالیسیوں اور ساہوکاروں کی جانب سے استحصال کے خلاف ایک نمایاں شورش تھی۔ Sidhu اور Kanhu Murmu کی زیر قیادت سنتھال لوگوں نے اُن کی بہنوں Phulo اور Jhano کے ہمراہ اپنے حقوق کیلئے لڑائی لڑنے اور نا انصافی کے خلاف جدو جہد کیلئے بڑی تعداد میں قبائلی نوجوانوں کو یکجا کیا۔ بھارت کی جدو جہد آزادی میں اِس بغاوت کا اہم رول رہا اور سب سے نچلی سطح پر اِس کی قیادت اور قبائلیوں کے حقوق پر اِس کے اثرات کیلئے اِسے یاد کیا جاتا ہے۔x
Site Admin | June 30, 2025 3:19 PM
سنتھال لوگوں نے برطانوی ایسٹ انڈیا کمپنی کے خلاف آزادی اور انصاف کیلئے اپنی جدو جہد میں جو قربانیاں پیش کی تھیں
