ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 7, 2024 10:30 PM

printer

سرحدی حفاظتی فورس کے ڈائریکٹر جنرل نے آج تریپورہ میں طویل بھارت- بنگلہ دیش بین الاقوامی سرحد پر سیکیورٹی اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔

سرحدی حفاظتی فورس BSF کے ڈائریکٹر جنرل دلجیت سنگھ چودھری نے آج تریپورہ میں 856 کلو میٹر طویل بھارت- بنگلہ دیش بین الاقوامی سرحد پر سیکیورٹی اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں جاری ہنگامہ آرائی کے دوران ریاست کے ایک دن کے دورے پر انھوں نے اگرتلہ کے Salbagan میں واقع سرحدی ہیڈکوارٹرس میں BSF کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ جناب چودھری نے کسی بھی طرح کی دراندازی اور سرحد پار جرائم کو روک کر سرحد کو محفوظ بنانے میں نیم فوجی دستوں کی انتھک کوششوں کی تعریف کی۔ آج یہاں اپنے مختصر دورے کے دوران جناب چودھری نے تریپورہ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل امیتابھ رنجن اور انٹلیجنس کے ڈائریکٹر جنرل انوراگ دھنکڑ سے بھی ملاقات کی۔

اسی دوران BSF نے تریپورہ پولیس کے ساتھ ایک مشترکہ کارروائی میں اُن 11 بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کرلیا، جو 6 اور 7 اگست کی درمیانی شب کو غیر قانونی طور پر بھارت کی طرف آگئے تھے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں