ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 10, 2025 3:18 PM

printer

سبھی محاذوں پر پاکستان کی جارحیت کے خلاف بھارت کے منہ توڑ جواب سے، دہشت گردی کو شہہ دینے والا پاکستان بوکھلا گیا ہے

سبھی محاذوں پر پاکستان کی جارحیت کے خلاف بھارت کے منہ توڑ جواب سے، دہشت گردی کو شہہ دینے والا پاکستان اس قدر بوکھلا گیا ہے کہ وہ اب ڈیجیٹل اسپیس میں غلط باتیں اور غلط معلومات پھیلانے میں لگا ہوا ہے۔ سوشل میڈیا   پلیٹ فارم پر فرضی ویڈیو سے لے کر کاٹ چھانٹ کرکے بنائی گئی تصویروں کا سہارا لے کر پاکستان، میڈیا کو گمراہ کرنے، معاملات اور واقعات کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی سر توڑ کوشش کر رہا ہے۔

پاکستان نے اپنی سرزمین پر دہشت گردوں کو بچانے میں اپنی ناگزیر شکست کو دیکھتے ہوئے جھنجھلاہٹ میں ڈیجیٹل میدانِ جنگ کا راستہ اختیار کیا ہے۔ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر بوکھلاہٹ کا شکار پاکستان ہر طرح کی فرضی اور شرانگیز باتیں پھیلانے میں لگا ہوا ہے۔ پاکستان کی بوکھلاہٹ اس بات سے بھی ظاہر ہے کہ مختلف پاکستانی سوشل میڈیا چینلز کی جانب سے بھارتی فوجیوں کو پکڑنے اور بھارتی دفاعی نظام کی تباہی سے متعلق بے بنیاد مواد پیش کیا جارہا ہے، تاکہ عالمی میڈیا میں پاکستان کے ناقابل تلافی نقصان کی پردہ پوشی کی جاسکے۔ پاکستان میں بھارتی فضائیہ کی خاتون پائلٹ کو پکڑنے کا دعوی کرنے والی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، اسی طرح پاکستان کے حامی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعہ 2016 کی ایک تصویر کو جھوٹا دعویٰ کرنے کیلئے پیش کیا جارہا ہے کہ ہمالیہ کے مختلف علاقوں میں تین جنگی طیارے گر کر تباہ ہوگئے ہیں۔ ایک اور جھوٹا دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ایک بھارتی پائلٹ نے پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں جنگی طیارہ اُتارا ہے۔ اسے بھی مختلف پلیٹ فارم پر پھیلایا جارہا ہے، جو دہشت گردی کی پناہ گاہ پاکستان کی واضح مایوسی کو ظاہر کرتا ہے۔

لہٰذا اگر آپ کو بھی خاص طور پر بھارتی مسلح افواج یا موجودہ صورتحال کے تعلق سے کوئی بھی مشکوک بات معلوم ہوتی ہے تو اس کی اطلاع آپ PIB Fact Check کو ضرور دیں۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ Whats App نمبر: آٹھ سات نو نو سات ایک ایک دو پانچ نو، پر بھی اسے شئیر کرسکتے ہیں یا پھر ای میل آئی ڈی socialmedia@pib.gov.in پر بھیج سکتے ہیں۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں