ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 22, 2025 9:40 PM

printer

سامان اور خدمات ٹیکس GST انٹلیجنس کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے غیرقانونی یا ضابطوں پر عمل نہ کرنے والی غیرملکی آن لائن منی گیمنگ کمپنیوں کی 357 ویب سائٹس کو بلاک کردیا ہے

جی ایس ٹی انٹلیجنس کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے ٹیکس چوری کی روک تھام کیلئے اپنی کارروائی تیز کرنے کے تحت 357 غیرقانونی یا ضابطوں پر عمل نہ کرنے والی غیرملکی آن لائن Money Gaming ویب سائٹس کو Block کردیا ہے۔ Gaming، سٹے بازی اور Gambling میں ملوث تقریباً 700 غیرملکی کمپنیوں کے خلاف چھان بین کی جارہی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق یہ پلیٹ فارمس، رجسٹریشن نہ کراکر، ٹیکس والی آمدنی کو چھپاکر اور ٹیکس ادا کرنے سے بچنے کا راستہ اختیار کرتے ہوئے GST ادا نہیں کر رہے ہیں۔ حکام نے تقریباً دو ہزار بینک کھاتوں کو بلاک کردیا ہے، چار کروڑ روپئے کے لین دین پر روک لگادی ہے اور 122 کروڑ روپئے قرق کرتے ہوئے UPI سے وابستہ 392 کھاتوں پر روک لگائی ہے۔GST انٹلیجنس کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے 166 فرضی کھاتوں کو بھی بلاک کیا ہے اور تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔ادھر سرکار نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے پیسے کو محفوظ رکھنے کی خاطر غیرملکی گیمنگ پلیٹ فارمس سے گریز کریں۔
کامرس اور صنعتوں کے وزیر پیوش گوئل نے اسٹارٹ اَپ اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ اختراع کو اپناتے ہوئے معاشرے اور قومی اہمیت کی حامل ضروریات کو ترجیح دیں۔ احمدآباد میں Vejalpur اسٹارٹ اَپ فیسٹیول میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انھوں نے ترقی یافتہ بھارت بنانے میں اُن کے رول پر زور دیا۔ جناب گوئل نے اسٹارٹ اَپ اداروں کی معاونت کیلئے Fund of Funds جیسی سرکار کی پہل کو اجاگر کیا۔
انھوں نے پورے ملک میں اسٹارٹ اَپ کا ایک مضبوط نظام قائم کرنے کیلئے ایک ماڈل کے طور پر مذکورہ فیسٹیول کی ستائش کی۔ کاروبار اور صنعتکاری کے گجرات سرکار کے جذبے کی تعریف کرتے ہوئے انھوں نے ملازمت کے مواقع پیدا کرنے اور مسائل کے حل میں اسٹارٹ اَپ اداروں کے رول کو اجاگر کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔