ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 2, 2025 9:59 PM

printer

سات وفود پر مشتمل مختلف پارٹیوں کے پارلیمانی اراکین دہشت گردی کے تئیں قطعی برداشت نہ کرنے کے بھارت کے سخت پیغام کو پہنچانے کیلئے مختلف ملکوں کا دورہ کررہے ہیں

سات وفود پر مشتمل مختلف پارٹیوں کے پارلیمانی اراکین دہشت گردی کے تئیں قطعی برداشت نہ کرنے کے بھارت کے سخت پیغام کو پہنچانے کیلئے اپنے Outreach پروگرام کے حصے کے طور پر مختلف ملکوں کا دورہ کررہے ہیں۔ NCP-SCP رکنِ پارلیمنٹ سُپریا سولے کی قیادت میں ایک کُل جماعتی وفد نے آج قاہرہ میں مصر کے ایوانِ نمائندگان کے ممبروں کے ساتھ بات چیت کی۔ DMK رکنِ پارلیمنٹ کنی موجی کی قیادت میں وفد نے خارجی امور کے وزیر Jose Manuel Albares اور اسپین کے Palacio de Viana کے یوروپی یونین اور امدادِ باہمی کے وزیر کے ساتھ ملاقات کی۔ بی جے پی کے رکنِ پارلیمنٹ Baijayant Panda آج الجیریا کے اپنے دورے پر ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے، جناب پانڈا نے کہا کہ دوسرے ممالک کی طرح الجیریا میں بھی میٹنگ شاندار، ثمر آور اور تعاون سے بھرپور رہیں۔ JDU کے رکنِ پارلیمنٹ سنجے کمار جھا کی قیادت میں ایک اور وفد ملیشیا کے سرکردہ دانشوروں اور ماہرینِ تعلیم کے ساتھ تبادلۂ خیال میں مصروف عمل ہے۔ BJP کے رہنما اور رکنِ پارلیمنٹ روی شنکر پرساد کی قیادت میں کُل جماعتی وفد نے برطانیہ میں پارلیمانی رکن Hornsey اور Friern Barnet سے ملاقات کی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں