ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 22, 2025 9:26 PM

printer

سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے کے تحت ایک خود مختار ادارے NECTAR نے بہتر نگرانی اور قدرتی آفات کے انتظامیہ کیلئے ایک اختراعی ایرو اسٹیٹکس ڈرون کی نقاب کشائی کی ہے۔

سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے کے تحت ایک خود مختار ادارے NECTAR نے بہتر نگرانی اور قدرتی آفات کے انتظامیہ کیلئے ایک اختراعی ایرو اسٹیٹکس ڈرون کی نقاب کشائی کی ہے۔ سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت نے آج ایک بیان میں کہا کہ یہ ملک میں اپنی طرح کا پہلا ڈرون ہے۔ایرو اسٹیٹکس ڈرون ایسے فضائی پلیٹ فارمس ہیں جو بحال ہونے کی قوت اور ایرو ڈائینامکس، دونوں سے اپنی پرواز بھرتے ہیں۔ یہ ٹیکنالوجی ایک ایسا خاموش فضائی پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے، جو چار گھنٹے سے زیادہ کی پرواز کی صلاحیت کے ساتھ نگرانی کیلئے مستقل طور پر فضا میں معلق رہ سکتا ہے۔ یہ ڈرونز دور دراز کے علاقوں یا ہنگامی حالات کے دوران عارضی مواصلاتی Relays کے طور پر بھی خدمات فراہم کرسکتے ہیں۔ انھیں غیرقانونی ڈرونز سرگرمیوں کو پتہ لگانے کیلئے بنائے گئے نظاموں کے ساتھ مربوط بھی کیا جاسکتاہے، جس سے ہوائی اڈّوں اور فوجی ٹھکانوں جیسے حساس مقامات پر سکیورٹی اقدامات میں اضافہ ہوتاہے۔ ان ڈرونز کو شہری علاقوں میں ٹریفک کی صورتحال کی نگرانی کرنے کیلئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جو ٹریفک انتظامیہ کے نظاموں کیلئے قابل قدر اعداد وشمار فراہم کرتے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں