ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 2, 2025 9:29 PM

printer

سائنس اور تکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے گذشتہ دہائی میں تحقیق اور ترقی، R&D پر صَرف کی جانے والی مجموعی رقم دوگنی ہوگئی ہے

سائنس اور تکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے گذشتہ دہائی میں تحقیق اور ترقی، R&D پر صَرف کی جانے والی مجموعی رقم دوگنی ہوگئی ہے اور یہ تقریباً 60 ہزار کروڑ روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 27 ہزار کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔ آج نئی دلّی میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے کے 55ویں یوم ناسیس کے موقعے پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب سنگھ نے یہ بات کہی۔
انھوں نے صنعتوں کے قیادت والے اختراعی نظریے میں یکسر تبدیلی اور طویل مدّتی اختراع سمیت صنعتوں کی حصہ داری میں اضافی کی ضرورت پر زور دیا تاکہ عالمی سطح کے تحقیق کاروں کے درمیان بھارت کو سرکردہ مقام دلایا جاسکے۔جناب سنگھ نے تحقیق سے متعلق فنڈ تک عوامی رسائی اور یونیورسٹیوں کی شمولیت کو فروغ دینے کے مقصد سے انوسندھان نیشنل ریسرچ فائونڈیشن کی یکسر تبدیلی لانے کی صلاحیت کے رول پر روشنی ڈالی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں