ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

March 21, 2025 9:46 PM

printer

زراعت کے وزیر شیو راج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ حکومت کی متعدد اسکیموں کے فوائد حاصل کرنے کیلئے ہر کسان کو ایک ڈیجیٹل شناختی کارڈ فراہم کیا جائے گا

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ مختلف سرکاری اسکیموں کا فائدہ حاصل کرنے کیلئے ہرکسان کو ڈیجیٹل شناختی کارڈ جاری کئے جائیں گے۔ جناب چوہان نے کہا کہ زراعت، ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور کسانوں کی بہبود، نریندر مودی حکومت کی ترجیح ہے۔ اپنی وزارت کی جانب سے سال 2025-26 کے مطالباتِ زر سے متعلق بحث کا جواب دیتے ہوئے جناب چوہان نے کہا کہ سال 2013-14 میں غذائی اجناس کی پیداوار لگ بھگ 265 ملین ٹن تھی جو اب بڑھ کر 330 ملین ٹن سے تجاوز کر گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سال 2004 سے 2014 کے درمیان 45 کروڑ 90 لاکھ میٹرک ٹن دھان کی خریداری ہوئی تھی جبکہ مودی حکومت نے کم از کم امدادی قیمت پر اب تک 75 کروڑ 74 لاکھ میٹرک ٹن دھان کی خریداری کی ہے۔ وزیر زراعت نے کہا کہ پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا اسکیم، غیر متوقع قدرتی آفات کی وجہ سے فصل کو نقصان پہنچنے کی صورت میں جامع تحفظ کی پیشکش کرتی ہے۔
اس کے بعد، لوک سبھا نے زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کے سال 2025-26 کے مطالباتِ زر کو منظوری دے دی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔