ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

زراعت کے وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ خوراک، سب کے لیے یقینی بنانے کے عالمی مقاصد، اُس وقت حاصل نہیں ہوں گے، جب تک چھوٹے کسانوں کو تحفظ فراہم نہیں کیا جاتا۔

بھارت نے، BRICS وزرائے زراعت کی 15 ویں میٹنگ میں، سب کی شمولیت والی، مساویانہ اور پائیدار زراعت کے اپنے عزم کو دوہرایا ہے۔

کل برازیل میں منعقدہ اِس میٹنگ میں، زراعت کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ خوراک کو سبھی کے لیے یقینی بنانے کے عالمی مقاصد اُس وقت تک پورے نہیں ہو سکیں گے، جب تک چھوٹے کسانوں کو تحفظ فراہم نہیں کیا جاتا اور اُنہیں بااختیار نہیں بنایا جاتا۔ انہوں نے خاص طور پر کہا کہ بھارت کے لیے زراعت محض کوئی اقتصادی سرگرمی نہیں ہے، بلکہ لاکھوں کنبوں کی گزر بسر، خوراک اور وقار کا وسیلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے 51 کروڑ چھوٹے کسان، خوراک کے عالمی نظام کی طاقت ہیں اور اُنہیں آب و ہوا کی تبدیلی،

قیمتوں کے اُتار چڑھاؤ اور وسائل کی قلت کی صورت میں، سب سے زیادہ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

میٹنگ کی دوران BRICS کے وزرائے زراعت نے، BRICS کی، زمین کو بحال کرنے سے متعلق شراکت داری کا آغاز کیا، تاکہ زمین ومٹی کی زرخیزی میں آتی ہوئی کمی، جنگلات میں کی جانے والی کمی کے مسائل سے نمٹا جا سکے۔

BRICS ملکوں نے ایک مشترکہ اعلامیے میں، زراعت اور خوراک کے عالمی نظام کو شفاف، سب کی شمولیت والا، اختراعی اور پائیدار بنانے کے اپنے اجتماعی عزم کو دوہرایا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں