ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 5, 2025 9:45 PM

printer

زراعت کے مرکزی وزیر شیو راج سنگھ چوہان نے مرکز کی جانب سے پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کیلئے مکمل مدد کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ نقصانات کی تفصیلی رپورٹ، وزیر اعظم کو سونپی جائے گی

زراعت کے مرکزی وزیر شیو راج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ وہ پنجاب میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی ایک تفصیلی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کریں گے۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ میں انھوں نے کہا کہ صورتحال انتہائی نازک ہے لیکن مرکزی حکومت، پنجاب کو اِس صورتحال سے نکالنے کیلئے کوئی بھی کسر نہیں چھوڑے گی۔ جناب چوہان نے، جو گذشتہ روز سیلاب سے متاثر پنجاب کے دورے پر تھے، سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقوں کی تعمیر نو کیلئے قلیل، درمیانی اور طویل مدتی منصوبوں پر زور دیا۔ انھوں نے مرکز کی جانب سے ریاست کی ہر ممکن مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ جناب چوہان نے سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے، امرتسر، گُرداس پور اور کپور تھلہ کے بہت سے گائووں کا دورہ کیا۔  پنجاب کے گورنر گلاب چند کٹاریہ نے سیلاب سے متاثر اضلاع کیلئے راحت کے سازوسامان سے بھرے 9 ٹرکوں کو  جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ہے۔
سیلاب کی وجہ سے ریاست کے مختلف اضلاع میں اب بھی الرٹ جاری کئے جارہے ہیں، جن میں ریاست بھر میں ایک ہزار 900 سے زیادہ گائوں والے متاثر ہوئے ہیں جبکہ ہزارہا کنبے بے گھر ہوگئے ہیں۔ البتہ سیلاب کی بڑھتی ہوئی صورتحال، پنجاب کے شہریوں کی کبھی ہار نہ قبول کرنے کے جذبے کو پست نہیں کرسکی۔ مشکلات کا سامنا کرنے کے باوجود وہ متحد ہوکر نہ صرف جذباتی بلکہ ذہنی، دونوں طرح سے ایک دوسرے کی مدد کر رہے ہیں۔ حالانکہ بھارتی فوج، BSF، NDRFکی ماہر ٹیموں کے ذریعے راحت اور بچائو کی کارروائیاں 24 گھنٹے جاری ہیں، گائوں والے بذاتِ خود سرکاری ایجنسیوں اور غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ تعاون سے، پانی سے گھرے علاقوں سے باہر نکل رہے ہیں۔ کمیونٹی باورچی خانوں کا بھی انتظام کیا جارہا ہے۔
اِسی دوران، پنجاب کے گورنر گلاب سنگھ کٹاریہ نے پنجاب کی ریڈ کراس سوسائٹی کی جانب سے ریاست کے سیلاب سے متاثر لوگوں کیلئے راحتی سازوسامان سے بھرے 9 ٹرکوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ تباہی کے دوران، عمر رسیدہ افراد کے تحفظ اور بہبود کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی اقدامات بھی کئے جارہے ہیں۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔