ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے ریلوے بورڈ کو ہدایت دی ہے کہ وہ ٹرین کی روانگی سے آٹھ گھنٹے قبل ریزرویشن چارٹ کے نفاذ کی شروعات کا عمل مرحلے وار طریقے سے انجام دیں۔ اس سے ویٹنگ لسٹ کے مسافروں کی غیریقینی کی صورتحال میں کمی آئے گی۔ اس کے علاوہ ویٹنگ لسٹ ٹکٹ کے کنفرم نہ ہونے کی صورت میں اُن مسافروں کو متبادل انتظامات کرنے کیلئے زیادہ وقت ملے گا۔ اس طرح دوپہر دو بجے سے پہلے روانہ ہونے والی ٹرینوں کیلئے، ریزرویشن چارٹ ایک دن پہلے رات 9 بجے ہی تیار کرنا ہوگا۔ جناب ویشنو نے زور دیا کہ ٹکٹنگ نظام کو اسمارٹ، شفاف، قابل رسائی اور بہترین کارکردگی والا ہونا چاہئے۔ ٹکٹ بکنگ کو آسان بنانے کیلئے ریلوے کا محکمہ سلسلے وار اقدامات کر رہا ہے۔نئے اَپ گریڈیڈ جدید مسافر ریزرویشن نظام کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ وہ موجودہ تعداد سے دس گنا زیادہ مسافروں کی ضروریات کو پورا کرسکتا ہے۔
Site Admin | June 29, 2025 9:44 PM
ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے ریلوے بورڈ کو ہدایت دی ہے کہ وہ ریل گاڑیوں کی روانگی سے 8 گھنٹے پہلے ریزرویشن چارٹ تیار کرنے کا کام مرحلے وار طریقے سے شروع کردے
