ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 8, 2025 10:11 AM | BIHAR-TRAINS

printer

  ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے بہار کیلئے 4 نئی امرت بھارت ٹرینوں کا اعلان کیا ہے۔

مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے بہار کے اپنے دورے کے دوران ریاست کیلئے کئی اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے، جس سے مسافروں، ریل کنکٹی وِٹی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو فروغ دینے کی سہولیات میں بہتری آئے گی۔ کل بہار کے ایک دن کے دورے کے بعد جناب ویشنو نے پٹنہ میں میڈیا کے افراد سے خطاب کیا۔ سرمایہ کاری اور نئے اقدامات کے ذریعہ بہار کے فروغ کے ویژن کے ساتھ مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے بہار کیلئے چار نئی امرت بھارت ٹرینوں کے شروع کئے جانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ مختلف وندے بھارت اور نمو بھارت ٹرینوں کے بعد وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے بہار کے لوگوں کیلئے یہ ایک اضافی تحفہ ہوگا۔

ایک رپورٹ۔                                           V-C Dharmendra

ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے بتایا کہ نئی امرت بھارت ٹرینیں پٹنہ سے دلّی، دربھنگہ سے لکھنؤ، مالدہ سے لکھنؤ اور سہرسہ سے امرتسر ریل راستوں پر چلیں گی۔ جناب ویشنو نے اعلان کیا کہ Jogbani سے بھی باضابطہ طور پر ایک ٹرین شروع کی جائے گی، تاکہ سیمانچل بہار سے جنوبی بھارت تک کنکٹی وٹی کو بہتر کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ 53 کلو میٹر بھاگلپور- جمالپور تیسری لائن کو جلد ہی منظوری مل جائے گی اور ایک ہزار 156 کروڑ روپے کے بجٹ تخمینے کو بھی جلد منظور کیا جائے گا۔ جناب ویشنو نے کہا کہ 104 کلو میٹر طویل بختیارپور- راجگیر – Tilaiya ریل سیکشن کو دوہرا کئے جانے کیلئے دو ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کے بجٹ تخمینے کو بھی منظور کیا جائے گا۔

پٹنہ سے دھرمیندرکمار رائے کی رپورٹ کے ساتھ خبرنامے کیلئے میں ……

بہار کیلئے ریلویز سے متعلق بنیادی ڈھانچے کے فروغ کی سرمایہ کاری میں جناب ویشنو نے مزید کہا کہ 177 کلومیٹر   رامپورہاٹ-بھاگلپور کو دوہرا کرنے کیلئے تین ہزار کروڑ روپے کی رقم جلد ہی منظور کی جائے گی۔ الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے اپنے قلمدان کے تحت جناب ویشنو نے کہا کہ بہار کیلئے بھارت کے دو نئے سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس STPIs پٹنہ اور دربھنگہ میں تیار ہے، جن کا جلد ہی افتتاح کیا جائے گا۔ STPIs پٹنہ تقریباً 53 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا پروجیکٹ ہے، جبکہ STPIs دربھنگہ پر تقریباً 10 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں