ریلوے اور جل شکتی کے مرکزی وزیر مملکت وی سومنّا نے کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سِدّا رمیّا کو خط لکھ کر ریاست کے اس فیصلے کو واپس لینے کیلئے کہا ہے جس میں جن اوشدھی کیندروں کو بند کرنے کی بات کہی گئی ہے۔ انھوں نے یہ کہتے ہوئے فیصلہ واپس لینے کی اپیل کی کہ 15 سال سے زیادہ عرصے سے جن اوشدھی کیندر ریاست میں عوام کو کم قیمت پر دوائیاں اور سرجیکل آلات مہیا کرا رہے ہیں۔ اس فیصلے کو غریبوں کے خلاف بتاتے ہوئے مرکزی وزیر نے وزیر اعلیٰ سے دریافت کیا ہے کہ وہ اس بارے میں بتائیں کہ وہ کون سے حالات ہیں کہ جس کی وجہ سے ریاستی سرکار کو عوام کے خلاف اِس طرح کا فیصلہ کرنا پڑا۔
Site Admin | May 27, 2025 9:19 PM
ریلوے اور جل شکتی کے مرکزی وزیر مملکت وی سومنّا نے کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سِدّا رمیّا کو خط لکھ کر ریاست کے اس فیصلے کو واپس لینے کیلئے کہا ہے جس میں جن اوشدھی کیندروں کو بند کرنے کی بات کہی گئی ہے
