روہت شرما نے فوری طور پر ٹیسٹ کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ انھوں نے سوشل میڈیا پر اِس فیصلے کا اعلان کیا۔ روہت شرما نے 67 ٹیسٹ میچ میں 40 اعشاریہ پانچ سات رن کی اوسط سے کُل چار ہزار 301 رن بنائے۔ انھوں نے 12 سینچری اور 18 ہاف سنچری بنائی۔
38 سالہ کرکٹر روہت شرما ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں بھارت کی نمائندگی جاری رکھیں گے۔x