ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 31, 2025 9:36 PM

printer

روس نے کہا ہے کہ یوکرین میں اُس کی فوجی مہم اُس وقت تک جاری رہے گی جب تک کہ دونوں ملکوں کے درمیان باضابطہ اور پائیدار امن سمجھوتے پر دستخط نہیں ہوجاتے

روس نے یوکرین میں اپنی فوجی مہم ، اُس وقت تک جاری رکھنے کا عہد کیا ہے، جب تک کہ اِس لڑائی کی اصل وجوہات حل نہیں کی جاتیں اور امن سمجھوتوں کی باضابطہ طور پر توثیق نہیں ہوجاتی۔ روس کی State Duma کی دفاعی کمیٹی کے چیئرمین Andrey Kartapolov نے کسی طرح کی غیرمشروط جنگ بندی کے امکان کو یہ کہتے ہوئے ردّ کردیا کہ روس اُس وقت تک اپنے حملے جاری رکھے گا، جب تک کہ دونوں ملکوں کے درمیان ایک باضابطہ اور پائیدار سمجھوتے پر دستخط نہیں ہوجاتے۔ انہوں نے اِس سے پہلے کے مذاکرات میں روس سے مغربی ملکوں کے کھوکھلے وعدوں کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ روس پھر سے سنہری فریبِ نظر کے دھوکے میں نہیں آئے گا۔
اقوامِ متحدہ میں روس کے سفیر Vassily Nebenzia نے بھی اِسی طرح کے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ روس اصولی طور پر جنگ بندی پر غور کرنے کیلئے تیار ہے، بشرطیکہ یوکرین طویل مدتی تصفیے کی سمت ٹھوس اقدامات کرے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ضرورت پڑنے پر روس کی فوج اپنی کارروائی بڑھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ جناب Nebenzia نے یوکرین کے صدر زیلینسکی پر الزام لگایا کہ وہ جمہوری جوابدہی اور بدعنوانی کے الزامات کا سامنا کرنے سے بچنے کی خاطر دانستہ طور پر اِس ٹکراؤ کو طول دے رہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں