ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 26, 2025 9:27 PM

printer

روس نے امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اُس بیان پر ردّعمل ظاہر کیا ہے ، جس میں کہا گیا تھا کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتن ، یوکرین پر ابھی تک کا سب سے بڑا فضائی حملہ شروع کرنے کیلئے بے تاب ہیں

روس نے امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اُس بیان پر ردّعمل ظاہر کیا ہے ، جس میں کہا گیا تھا کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتن ، یوکرین پر ابھی تک کا سب سے بڑا فضائی حملہ شروع کرنے کیلئے بے تاب ہیں۔ روس نے ٹرمپ کے بیان کو ذہنی انتشار سے تعبیر کیا ہے۔ امریکہ کے صدر نے دونوں ملکوں کے درمیان جاری تنازعے پر ، روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور یوکرین کے صدر وولودومیر زیلینسکی دونوں کے ساتھ غیراطمینانی کا اظہار کیا ہے۔ ٹرمپ کا بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب روس نے پچھلے ہفتے کے آخر میں یوکرین پر ایک بڑا فضائی حملہ کیا تھا، جس میں بچوں سمیت متعدد شہری ہلاک ہوئے تھے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں