روسی صدر ولادیمیر پتن نے وزیر اعظم نریندر مودی سے بات کی اور بھارت میں پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی۔ کَل ٹیلی فون پر ہوئی بات چیت کے دوران جناب پتن نے بے قصور لوگوں کی ہلاکتوں پر دِلی تعزیت کا اظہار کیا اور دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں بھارت کے تئیں مکمل حمایت کا اظہار کیا۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ اِس وحشیانہ حملے کے سازش کاروں اور اُن کے حامیوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہئے۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ میں وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے، روس اور بھارت کے درمیان اہمیت کی حامل خصوصی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے اپنے عہد کا اعادہ کیا۔ x
Site Admin | May 6, 2025 10:40 AM
روسی صدر ولادیمیر پتن نے وزیر اعظم نریندر مودی سے بات کی اور بھارت میں پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی۔
