راجستھان حکومت نے ریاست کے مختلف مقامات پر پاکستان کے حملوں کی کوشش کے پیش نظر بھارت-پاکستان سرحد پر کشیدگی کے درمیان سلسلے وار اقدامات کا آغاز کیا ہے۔ اِن میں سرحد کے نزدیک اضلاع میں بلیک آؤٹ، سرکاری ملازمین کی چھٹیوں کو معطل کیا جانا اور اسکولوں کو بند کرنا شامل ہے۔
مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے
V/C – Jitendra
بارمیڑھ، جیسلمیر، بیکانیر، جودھپور، Phalodi اور سری گنگا نگر میں ضلع انتظامیہ نے رات 9 بجے سے صبح سویرے 4 بجے تک بلیک آؤٹ نافذ کیا ہے، جو آئندہ نوٹس تک جاری رہے گا۔ اِن علاقوں کے باشندوں کو بلیک آؤٹ کے دوران گھر کے اندر رہنے، سبھی لائٹیں بند کرنے اور باہر جانے سے گریز کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سرحدی علاقوں میں SDRF کی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ اس دوران داخلی امور کے محکمے نے سبھی ضلعوں کے لیے ہنگامی صورتحال سے متعلق رہنماء خطوط جاری کیے ہیں۔