دوسری عالمی جنگ کے خاتمے کے 80سال مکمل ہونے کے موقع پر آج پڈوچیری میں Bech Road کی جنگی یادگار پر گلدائرے رکھے جانے کی تقریب ہوئی۔ پڈوچیری کے ضلع کلکٹر Kulothungan اور پڈوچیری اور چنئی میں فرانسیسی قونصل خانے کی نمائندگی کرنے والے نائب قونصل جنرل Jean Philippe Huther نے پڈوچیری سرکار اور فرانس کی جانب سے گلدائرے رکھے۔ یہ تقریب اُن سپاہیوں کی یاد میں منعقد کی گئی، جنہوں نے دوسری عالمی جنگ کے دوران اپنی جانیں کھودیں۔ اُن کے احترام میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔
Site Admin | May 8, 2025 3:00 PM
دوسری عالمی جنگ کے خاتمے کے 80سال مکمل ہونے کے موقع پر آج پڈوچیری میں جنگی یادگار پر گلدائرے رکھے جانے کی تقریب ہوئی۔
