دنیا کی سرکردہ ایئرلائنز نے، جن میں ایئر فرانس اور Lufthansa بھی شامل ہیں، پاکستانی فضائی پٹی سے اپنی پروازیں گزارنا روک دیا ہے، تاکہ اِن پروازوں کی حفاظت کی یقین دہانی ہوسکے۔جرمن ایئر لائن Lufthansa نے ایک بیان میں کہا کہ اُس کے طیارے، مزید کوئی نوٹس جاری ہونے تک پاکستانی فضائی حدود سے گریز کریں گے۔طیاروں کے، دورانِ پرواز موصولہ اعداد وشمار سے پتہ چلتا ہے کہ برٹش ایئرویز، سوئس انٹر نیشنل ایئر لائنز اور Emirates کی طرف سے چلائی جانے والی پروازوں کا رخ پاکستانی فضائی حدود سے موڑ دیاگیا ہے اور یہ پروازیں مزید طویل راستوں سے چلائی جارہی ہیں۔
Site Admin | May 6, 2025 2:51 PM
دنیا کی سرکردہ ایئرلائنز نے، جن میں ایئر فرانس اور Lufthansa بھی شامل ہیں، پاکستانی فضائی پٹی سے اپنی پروازیں گزارنا روک دیا ہے
