ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 5, 2025 3:26 PM

printer

دنیا بھر کے لاکھوں لوگ آج سعودی عرب میں فریضۂ حج ادا کررہے ہیں۔

دنیا بھر کے لاکھوں لوگ آج سعودی عرب میں فریضہئ حج ادا کررہے ہیں۔ کَل مناسکِ حج کے آغاز کے موقع پر عازمینِ حج نے رات منیٰ میں گزاری۔ اب وہ تلبیہ کا وِرد کرتے ہوئے، حج کا رکنِ اعظم ادا کرنے کیلئے میدانِ عرفات میں جمع ہورہے ہیں۔ عازمینِ حج درود و اذکار اور توبہ و استغفار کرتے ہوئے دن گزاریں گے۔

عازمینِ حج مسجدِ نِمرہ میں خطبہئ حج سنیں گے اور شام کو مزدلفہ روانہ ہونے سے پہلے ظہر اور عصر کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے۔ حجاج کرام کَل صبح منیٰ واپس آجائیں گے اور شیطان کو علامتی کنکریاں مارنے کے ساتھ ساتھ جانوروں کی قربانی پیش کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں