دنیا بھر میں مشہور و معروف بھارت کے مایہ ناز صدابہار گلوکار محمد رفیع کی آج 100 ویں سالگرہ ہے۔ آکاشوانی نے انہیں خصوصی طور پر خراج عقیدت پیش کیا۔
یقینا ہم محمد رفیع اور ان کے گانوں کو کبھی نہیں بھلا سکتے۔ ان کے گانوں نے ہر نسل پر اپنی انمٹ چھاپ چھوڑی ہے خواہ وہ ریڈیو پر گانے سننے والی نسل ہو، یا واک مین، i-Pods اور اب Spstify پر گانے سننے والے آج کے بچوں ہوں۔ محمد رفیع ایک ایسی کلاسیک شخصیت ہے، جن کیلئے ہر ایک کے دل میں خصوصی جگہ ہے۔ ان کے گائے ہوئے نغمے خواہ وہ اوریجنل فارم ہوں یا remix، ہر موقع پر سنے جاسکتے ہیں۔ وہ ہمہ گیر صلاحیتوں کے مالک تھے۔ محمد رفیع کے سنجیدہ نغمے ہوں یا شوخی، قوالی ہو یا حب الوطنی کے گیت، ہر طرح کے نغمے اپنے آپ میں لاثانی ہیں۔x