ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 26, 2025 10:12 PM

printer

دلی میں جاری کھیلو انڈیا پیرا گیمس کے آج ساتویں دن پاور لفٹرس اور ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا

دلی میں جاری کھیلو انڈیا پیرا گیمس کے آج ساتویں دن پاور لفٹرس اور ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ایک دوسرے سے سخت مقابلہ کیا۔

پاور لفٹنگ میں جسپریت کور نے 45 کلو گرام کے زمرے میں، منیش کمار نے  57 کلو گرام کے زمرے میں،  سیما رانی نے 61 کلو گرام کے زمرے اور جھنڈو کمار نے 72 کلو گرام کے زمرے میں کُل چار قومی ریکارڈ بنائے ہیں۔ آج مردوں کی Elite ٹیم میں 107 کلو گرام سے زیادہ کے زمرے میں پردیپ جان نے سونے کا، ندیم نے چاندی کا اور شیام سنگھ نے کانسے کا تمغہ جیتا۔

79 کلو گرام کے زمرے میں خواتین کی Elite ٹیم میں Sahista نے سونے کا تمغہ، Gitika شرما نے چاندی اور سنیتا دھوبھی نے کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پیرا پاور لفٹنگ مقابلہ آج صبح ختم ہوگیا۔

پیرا ٹیبل ٹینس میں Rishi Nathwani نے  ابھیشیک کمار کو صفر-3 سے ہراکر سونے کا تمغہ جیتا۔ ایک دیگر فائنل میچ میں Sumit Sehgal نے Jaswant کو ہراکر سونے کا تمغہ جیتا۔

تمغوں کی کل فہرست میں ہریانہ سب سے آگے ہے۔ اس کے بعد تمل ناڈو دوسرے مقام پر ہے، جبکہ اترپردیش تیسرے مقام پر ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں