دلی میں اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے IGI کو 2024 میں دنیا کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں نواں مقام دیا گیا ہے۔ اس ہوائی اڈے پر سات کروڑ 78 لاکھ مسافروں کی آمد و رفت رہی۔ مسافروں کی یہ آمد و رفت 2023 کے مقابلے 7 اعشاریہ آٹھ فیصد زیادہ اور 2019 کے مقابلے 13 اعشاریہ چھ فیصد زیادہ رہی۔ اس طرح اس ہوائی اڈے کی مستحکم شرح ترقی ظاہر ہوتی ہے۔ امریکہ کے Hartsfiel-Jackson Atlanta بین الاقوامی ہوائی اڈے کو، ہوائی اڈوں کی کونسل کی بین الاقوامی ACIفہرست میں پہلا مقام دیا گیا ہے۔ اس ہوائی اڈے پر پچھلے سال دس کروڑ 80 لاکھ سے زیادہ مسافروں کی آمد و رفت رہی۔ دلی کے IGI ہوائی اڈے کو نواں مقام اس لئے حاصل ہوا ہے کہ اس پر پروازوں کی آمد و رفت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنایا گیا ہے اور عالمی رابطوں میں توسیع کی گئی ہے۔ اس سے پہلے 2018 میں IGI ہوائی اڈے کو دنیا میں 16 واں مصرف ترین ہوائی اڈہ قرار دیا گیا تھا۔x
Site Admin | April 16, 2025 2:55 PM
دلی میں اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے IGI کو 2024 میں دنیا کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں نواں مقام دیا گیا ہے۔
