دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں آج صبح شدید بارش اور گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے سے لوگوں کو گرمی سے کافی راحت ملی ہے۔ بارش کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور ٹریفک بھی کافی متاثر ہوا۔ دوارکا علاقے میں Kharkhari Canal گاؤں میں ایک کھیت میں ایک درخت Tubewell Room پر گرنے کے بعد ایک خاتون اور اُس کے تین بچے ہلاک ہوگئے اور اُس کا شوہر زخمی ہوگیا۔ دلی ہوائی اڈّے کے حکام نے بتایا کہ خراب موسمی حالات کی وجہ سے پروازوں پر بھی اثر پڑا۔ سبھی فریق مسافروں کے بلا رکاوٹ سفر کو یقینی بنانے اور سہولت پیدا کرنے کیلئے مل کر کام کررہے ہیں۔ اس نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ پروازوں کی تازہ جانکاری فراہم کرانے کیلئے اپنی اپنی ایئر لائنز سے رابطہ کریں۔اسی دوران دلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے آج صبح مجنوں کا ٹیلہ علاقے کا دورہ کیا اور وہاں پانی جمع ہونے کے معاملات کا معائنہ کیا۔ میڈیا کے افراد سے بات کرتے ہوئے محترمہ گپتا نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے متعلقہ افسروں کے ساتھ بنیادی سطح کی صورتحال جاننے کیلئے وہاں موجود رہیں۔ انہوں نے کہا کہ سبھی افسروں کو واضح ہدایات دے دی گئی ہیں کہ وہ ان مقامات کی نشاندہی کریں، جہاں دلی بھر میں پانی جمع ہونے کے واقعات پیش آرہے ہیں اور اس کے حل کو یقینی بنائیں۔پی ڈبلیو ڈی کے وزیر پرویش ورما نے بھی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے منٹو برج کا دورہ کیا۔
Site Admin | May 2, 2025 3:00 PM
دلی اور این سی آر میں شدید بارش اور گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے سے عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔ بارش سے متعلق واقعات میں چار افراد ہلاک ہوئے ہیں
