ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 9, 2025 9:55 AM | Delhi School Free

printer

دلی اسمبلی نے، اسکول فیس کی ضابطہ کاری سے متعلق بل 2025 کو منظوری دے دی ہے۔ اِس بل میں فیس میں اضافہ کرنے سے متعلق فیصلہ کرنے میں، والدین کو مکمل اختیارات دیے گئے ہیں۔

دلی اسمبلی نے اسکول فیس سے متعلق ضابطہ کاری کے بل 2025 کو منظوری دے دی ہے، جس کے تحت فیس میں اضافہ کرنے سے متعلق فیصلہ کرنے میں، والدین کو پورا اختیار دیا گیا ہے، اِس سے یہ یقین دہانی ہوگی کہ اسکول انتظامیہ، یکطرفہ طور پر فیس میں اضافہ نہیں کر سکتی۔

دلّی کے وزیر تعلیم آشیش سود نے اسمبلی کو بتایا کہ یہاں تک کہ اگر کوئی واحد والدین، کسی فیصلے سے متفق نہ ہوں،  تو فیس میں اضافے کی تجویز کو منظوری نہیں دی جائے گی۔

انھوں نے کہا کہ والدین کو پورے اختیارات حاصل ہوں گے اور انتظامیہ اپنا فیصلہ یکطرفہ طور پر لاگو نہیں کر سکے گی۔ فیس کے تعین اور ضابطے میں، دلی کی اسکول تعلیم میں شفافیت کے بل 2025 کے مطابق، جو اسکول من مانے طور پر فیس میں اضافہ کریں گا اُسے جرمانے کا سامنا کرنا ہوگا۔   یہ جرمانہ، نقد رقم بھی ہو سکتا ہے اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اسکول، فیس میں اضافہ کرنے کی تجویز کے حق سے محروم ہوجائے۔

بل میں کہا گیا ہے کہ اگر اسکول کی فیس، منظور شدہ حد سے زیادہ ہو، تو اسکول کو کام کاج کے 20 دن کے اندر اندر یہ اضافی رقم واپس کرنا ہوگی۔

وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ دلی سرکار مضبوطی سے، والدین کے ساتھ ہے تاکہ بچوں کے مستقبل کا تحفظ کیا جا سکے۔

 دلی کے وزیر تعلیم آشیش سود نے کہا کہ حکومت پرائیویٹ اسکولوں کو، بچوں کے مستقبل سے نہیں کھیلنے دے گی۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں