دلّی کی رائوز اوینیو کی عدالت نے آج کانگریس پارلیمانی پارٹی کی صدر نشیں سونیا گاندھی اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کو نیشنل ہیرالڈ کے مبینہ طور پر کالے دھن کو جائز بنانے کے معاملے میں نوٹس جاری کئے ہیں۔ عدالت نے اُن سے اور اِس معاملے کے دوسرے ملزمین سے سوال کیا ہے کہ کالے دھن کو جائز بنانے کی روک تھام سے متعلق ایکٹ کے تحت انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے دائر چارج شیٹ پر اُن کے خلاف کارروائی کیوں نہ کی جائے۔پچھلے ہفتے خصوصی جج وشال Gogne نے ED کی شکایت پر نوٹس جاری کئے جانے کی بات عارضی طور پر خارج کردی تھی اور کالے دھن کو جائز بنانے کے خلاف کام کرنے والی وفاقی ایجنسی سے کہا تھا کہ وہ درکار دستاویزات بطور ریکارڈ پیش کرے اور نقائص کو دور کرے۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے حال ہی میں نیشنل ہیرالڈ معاملے میں کانگریس کے سینئر لیڈروں کے خلاف مقدمے کی ایک شکایت درج کی ہے۔ چارج شیٹ میں درج دیگر لوگوں میں کانگریس کے بیرونِ ملک امور کے سربراہ Sam Pitroda اور سُمن دوبے کا نام شامل ہے۔
Site Admin | May 2, 2025 9:34 PM
دلّی کی رائوز اوینیو کی عدالت نے آج کانگریس پارلیمانی پارٹی کی صدر نشیں سونیا گاندھی اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کو نیشنل ہیرالڈ کے مبینہ طور پر کالے دھن کو جائز بنانے کے معاملے میں نوٹس جاری کئے ہیں
