دلّی کابینہ نے آج قومی راجدھانی میں پرائیویٹ اور سرکاری اسکولوں میں فیس کو منضبط کرنے کے سلسلے میں ایک بل کے مسودے کو منظوری دی ہے۔ اسکول کی فیس میں بہت زیادہ اضافے کی وجہ سے والدین میں بڑھتے ہوئے غم وغصے کے ردعمل کے طور پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔نئی دلّی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے اطلاع دی کہ یہ بل دلّی میں سبھی اسکولوں میں فیس کے تعین کیلئے مکمل رہنما خطوط اور طریقہ کار پیش کرتا ہے۔ ان اسکولوں میں امداد یافتہ، غیر امداد یافتہ اور پرائیویٹ ادارے شامل ہیں۔
Site Admin | April 29, 2025 9:37 PM
دلّی سرکار نے قومی راجدھانی کے سبھی اسکولوں میں فیس کو منضبط کرنے کیلئے ایک بل کے مسودے کو منظوری دی ہے
