ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 2, 2025 10:01 PM

printer

داخلی امور اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ نے آج نئی دلّی میں اناج کا ذخیرہ کرنے کی دنیا کی سب سے بڑی کوآپریٹیو کی ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

داخلی امور اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ نے آج نئی دلّی میں اناج کا ذخیرہ کرنے کی دنیا کی سب سے بڑی کوآپریٹیو کی ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے، جناب شاہ نے کہا کہ اناج کو ذخیرہ کرنے کی اسکیم وزیرِ اعظم نریندر مودی کے سہکار سے سمردھی کے ویژن کو حقیقت کی شکل دینے کی سمت ایک بڑا قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ اسکیم کا مقصد پرائمری ایگریکلچرل کریڈٹ سوسائٹیز PACS کی آمدنی کو بڑھانا اور ساتھ ہی ساتھ دیہی روزگار کے مواقع تشکیل دینا ہے۔ انہوں نے زرعی بنیادی ڈھانچہ فنڈ کے تحت قرضے کی مدت کو بڑھاکر PACS کی مالی حالت کو بہتر بنانے کیلئے فوری کارروائی کی ضرورت پر زور دیا۔
جناب شاہ نے بھارت کے خوراک اور عوامی نظامِ تقسیم اور فوڈ کوآپریشن کے محکمے کو بھی ہدایات دیں کہ وہ ملک بھر کے گوداموں کی قومی سطح کی نقشہ سازی کا عمل انجام دیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں