خواتین کی ٹی ٹوئینٹی کرکٹ میں بھارت نے کَل رات برسٹل میں پانچ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ کو 24 رن سے شکست دی۔
پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھارت کی خواتین کھلاڑیوں نے مقررہ 20 اوورس میں 4 وکٹ کے نقصان پر 181 رن بنائے۔ اَمن جوت کور نے 40 گیندوں میں بغیر آؤٹ ہوئے 63 رن بنائے اور انھیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اِس کے جواب میں میزبان ٹیم 7 وکٹ کے نقصان پر محض 157 رن ہی بنا سکی۔ اِس جیت کے ساتھ بھارت نے پانچ ٹی ٹوئینٹی میچ کی سیریز میں دو صفر سے سبقت حاصل کرلی ہے۔